ڈیرہ اسماعیل خان ، چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 23 فوجی جوان شہید ، فورسز نے 27 دہشتگرد ہلاک کر دیئے


ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 23 فوجی جوان شہید ہو گئے ، حملے کے بعد فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علی الصبح دہشتگردوں نے  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں بارود سے بھری گاٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرا دی ،جس کے نتیجے میں 23 جوان شہید ہو گئے۔ بارود بھری گاڑی ٹکرانے سے چیک پوسٹ کی عمارت گر گئی ، دہشتگردوں نے فائرنگ بھی کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان ، آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید ، 3 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کرکے تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ، اس کے علاوہ فورسز نے درابن، کُلاچی اور درازندہ میں خفیہ اطلاعات پر  کارروائیاں کیں ، جس میں مزید 21 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں