کینبرا میں انتظامات سے حیرانگی ہوئی، ہمیں یہاں سب سے سلو پِچ ملی، ٹیم ڈائریکٹر

کینبرا میں انتظامات سے حیرانگی ہوئی، ہمیں یہاں سب سے سلو پچ ملی، ٹیم ڈائریکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں کوئی معذرت پیش نہیں کر رہا لیکن ہم کینبرا میں اس طرح کے انتظامات کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

پرتھ، آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے آئے ہیں۔ پورا یقین ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے۔ تمام کھلاڑی آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، ابرار احمد انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ابرار احمد کے علاوہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔ ابرار احمد ری ہیب کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوں گے۔ نیتھن لائن بیت اچھے باؤلر ہیں وہ ہر جگہ اچھی باؤلنگ کرتے ہیں، ہم نے بھی ان کے خلاف رنز کیے ہوئے ہیں۔

کینبیرا میں پرائم منسٹر الیون کیخلاف کھیلے گئے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ سے قبل چار روزہ میچ میں کئی پہلوؤں پر غور کیا۔ کینبرا میں انتظامات سے بہت حیرانگی اور مایوسی ہوئی۔

ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ کینبرا کی پچ بہت سلو تھی، ہمیں اب تک یہاں سب سے سلو پچ ملی ہے۔ بحیثیت ٹیم ہم تیاریوں سے بہت خوش ہیں، یہاں ٹیسٹ سیریز کے پہلے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کیا انتظامات تھے پچ کیسی تھی بار بار کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کینگروز خطرناک لیکن آسٹریلیا کیخلاف شاہین اہم ہتھیار ہیں، شاہد آفریدی

سابق کپتان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو لیکن ہم تیار ہیں، ہر ممکنہ طریقے سے خود کو بہترین تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ انتظار کر رہے ہیں کہ سیریز کی پہلی بال پھینکی جائے اور ہم اچھا پرفارم کرنا شروع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان اور سرفراز احمد کو ایک ساتھ کھلانے کا آپشن موجود ہے، محمد رضوان ایک مکمل بیٹر ہیں۔ فیلڈر بھی بہت اچھے ہیں، ہم نے ابھی کچھ فائنل نہیں کیا, جب فائنل کریں گے تو دیکھیں گے.


متعلقہ خبریں