توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کو ارسال

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان  نے 5 سال کی نااہلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے، ہم ایک کیس میں آرڈر کر دیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا، عدالت نے کہ ہدایت کی کہ آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان ، فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنیکی منظوری ، سماعت 13 دسمبر کو ہو گی

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس سو وکلا کی ٹیم ہے، فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں ،وکیل نے بتایا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کے لیے مقرر کردیں۔ جسٹس عالیہ نے ریمارکس دیے کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کر دیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں عدالت نے درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔


متعلقہ خبریں