بھارت میں ٹیسلا کی سستی الیکٹرک کار متعارف


بھارت ٹیسلا کی الیکٹرک کار کا یونٹ بہت جلد لگانے جا رہا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اس کی قیمت سترہ لاکھ بھارتی روپے سے کم ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اور امریکی الیکٹرک کارمیکر کمپنی ٹیسلا میں جلد ہی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔۔

اس معاہدے کے بعد ٹیسلا کو بھارت میں اپنی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی، امریکی کمپنی کے مطابق بھارت میں تیار کئے جانے والے اس کے لگ بھگ تمام یونٹس 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی 17 لاکھ روپے تقریباً بھارتی روپے تک ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے بھارت میں پلانٹ نصب کرنے کے بعد الیکٹرک کاروں کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی، امریکی کمپنی گجرات، مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں پلانٹ نصب کرنے کی خواہشمند ہے۔


متعلقہ خبریں