پی ایس ایل 9: شعیب ملک یا شان مسعود، کراچی کنگز کی کمان کون سنبھالے گا؟

پی ایس ایل 9: شعیب ملک یا شان مسعود، کراچی کنگز کی کمان کون سنبھالے گا؟

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا ڈرافٹ قریب آتے ہی کرکٹ کے بڑے ناموں کی ٹریڈ اور ریٹینشن سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہی میں سے ایک تازہ خبر شان مسعود کی کراچی کنگز میں انٹری ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ آغاز 8 فروری سے ہوگا جو 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

اس سلسلے میں پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کیلئے کل کھلاڑیوں کو ریٹین اور ٹریڈ کرنے کا آخری دن تھا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کی دوسری بڑی ٹریڈ نے ڈرافٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

شان مسعود کی کنگز میں شمولیت کے بعد اب سوال یہ ہے کہ آیا کنگز کی کپتانی تجربہ کار اور اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو سونپی جائے یا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سنبھالنے کا کہا جائے گا۔

اس حوالے سے کراچی کنگز کی ایک حالیہ ٹویٹ نے شائقین کو اشارہ دیا ہے۔ کنگز کی طرف سے گزشتہ روز ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں شان مسعود کو درمیان میں رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے 8،8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کنگز میں شامل ہونے کے بعد اپنے ایک حالیہ بیان میں فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت پُرجوش ہوں کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل اپنی ہوم ٹیم کراچی سے کھیلوں گا۔


متعلقہ خبریں