نسیم شاہ کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے، پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہونگے، چیف سلیکٹر

نسیم شاہ کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے، پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہونگے، چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہونگے، نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان دسمبر کے آخر میں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹر سے ملاقات کی ہے، ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے متعلق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شان ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمر ہیں، انہیں پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔ امید ہے کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کو کتنے کروڑ ملیں گے؟

چیف سلیکٹر نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے۔ کیمپ میں ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی پرفارمرز  کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

مشیر کھیل پنجاب نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر بھی مبارک باد دی۔


متعلقہ خبریں