معروف پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکار نوشین مسعود خالقِ حقیقی سے جاملیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف میزبان نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا مرحومہ کے سابق شوہر طارق قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میری سابقہ اہلیہ نوشین مسعود کینسر کےساتھ طویل جنگ کے بعد آج صبح انتقال کر گئیں۔
نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کرگئے
اس حوالے سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ بہترین شخصیت کی مالک اور میری بہترین دوست نوشین مسعود کا الوداع‘۔ ہم نے آن اسکرین اور آف اسکرین جو بھی کام کیا اس میں نوشین نے اپنی خوش اخلاقی اور اسٹائل سے جادو بھر دیا۔
عدنان صدیقی نے نوشین مسعود کیساتھ گزارے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کے ساتھ گزرا ہر ایک لمحے کیلئے بے حد شکرگزار ہوں۔
Farewell to the remarkable Nausheen Masud, dear friend and beautiful soul. Her warmth and style added magic to every moment we shared on and off camera. Grateful for the memories we co-created. Rest peacefully, Nausheen. pic.twitter.com/xqn97UGcHl
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 6, 2023
معروف اداکارہ و میزبان نوشین مسعود نے ڈرامہ کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات ،سیریل جال سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔
اینیمل پوری درندگی، کیا مولا جٹ کی کاپی؟
مرحومہ نوشین مسعود کے سوگواروں میں ان کے موجودہ شوہرعمران اور 2 بیٹے شامل ہیں۔