پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والے افغان باشندوں کیلئے رولز میں نرمی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والے افغان باشندوں کے لئے رولز میں نرمی کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین جنہوں نے پاکستانی مرد یا خواتین سے شادی کی ہے ان کے لئے رولز میں نرمی کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلی فیصلہ 33 صفحات پر مشتمل،جسٹس وقار احمد نے تحریر کیا۔ عدالت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

فیصلے میں کہا گیا کہ جنہوں نے پاکستانی شہری سے شادی کی ہے ان کیلئے رولز میں نرمی کرنی چاہئے، فیصلے میں کہا گیا کہ شادی کی صورت میں پی او سی کارڈ کے لئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی قرار نہ دیا جائے۔

شادی کرنے والوں کی نکاح رجسٹرڈ کرنے میں آسانی پیدا کریں، سیکیورٹی کلیرنس کے بعد کارڈ ایشو کیے جائیں، کلیرنس نہ ہونے کی صورت میں نادرا درخواست مسترد کرے اور وجوہات کو تحریری طور پر درخواست گزار کو فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف پیش کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے، تاہم اس کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔


متعلقہ خبریں