ملک بھر میں لاکھوں افراد کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

electric bill

ملک بھر میں لاکھوں افراد کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جولائی اور اگست کے بجلی بلوں پر انکوائری مکمل کر لی ہے۔

 خضدار کے علاقے وڈھ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

نیپرا کے مطابق  بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر نہیں لگائی گئی،خراب میٹر بروقت تبدیل نہیں کیے گئے۔لاکھوں افراد کو زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا۔

نیپرا نے  کے الیکٹرک اور ڈسکوز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،کمپنیوں کو 30 دن میں غلط وصول بل درست کرنے کا وقت دے دیا۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹس ہلاک

اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کی کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئیں ،نیپرا اتھارٹی نے 3 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

کمیٹی نے شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کادورہ کر کے جامع رپورٹ پیش کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں