سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا

سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور سابق کرکٹر کامران اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق کرکٹرز چیف سیلکٹر وہاب ریاض کے معاون کے طور پر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹر افتخار انجم کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تینوں ممبرز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ: شان مسعود کی ترقی، ڈی سے بی کیٹگری میں آگئے

پی سی بی کے مطابق تینوں سابق کرکٹرز اسکلز کیمپ میں بطور کوچز اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ تینوں ممبرز پاکستان کی طرف سے تینوں فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں