پولیس کا شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے کا انکشاف

Punjab Police

Punjab Police


ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اہلکاروں کا شہری کو اغوا کر کے اہلخانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے میں ملوث 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر بخت نصر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے29 نومبر کو شہری کو اغوا کیا اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ اغوا میں ملوث اہلکاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بھی پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ سامنے آیا جس میں پولیس اہلکاروں نے ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان نے آئل سے لدی گاڑی چھینی تھی۔

واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں