شاداب خان نے پاکستان کی خاطر کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی

فائل فوٹو


شاداب خان نے پاکستان کی خاطر کروڑوں روپے کی آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

قومی کرکٹر کو آسٹریلوی بگ بیش لیگ اور ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ سے آفرز تھیں جو انہوں نے قبول نہیں کیں۔

بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے پیش کش تھی اس کے علاوہ انہیں ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں بطور آئیکون پلیئر کھیلنے کی پیشکش تھی۔

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کی اب تک کی سب سے بڑی ٹریڈ، حسن علی اِن، عماد وسیم آؤٹ

قومی کرکٹر نے ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے کروڑوں کی آفر قبول کرنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ جاری ہے ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے باعث بگ بیش اور ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکتا۔

واضح رہے کہ اسی طرح کی آفر ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز کی جانب سے احمد شہزاد کو بھی تھیں لیکن انہوں نے بھی فرنچائز کو منع کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں