یوگانڈا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوگانڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے مخلاف ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔

یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔

خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، اومان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں