خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

rain latest report

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ،وزیرآباد، سیالکوٹ،نارووال، لاہور،حافظ آباد میں بارش جبکہ فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ میں بارش کے ساتھ چند مقا مات پر ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔

سرگودھا، میانوالی،قصور، نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اورمردان میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ا سموگ اور دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد ی برقرار رہے گی۔

خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود اور صوبے کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،چارسدہ،مردان اور صوابی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی جبکہ صوبے صوبے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں