پولٹری تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرغی بحران کا خدشہ

برائلر گوشت

پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی سمیت پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کی 3 تنظیموں نے یکساں نرخ کے نفاذ کی انتظامی پالیسی کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات تک سپلائی روک دی گئی ہے جس سے مرغی کے گوشت کے بحران کا خدشہ ہے۔

مرغی منڈی باغ سرداراں راولپنڈی میں ملک غضنفر کی زیر صدارت راولپنڈی کی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن، پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن اور پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔

سعودی عرب،موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

ملک غضنفر نے کہا روز مرہ کے رئیس کا تعین منڈی کے تاجروں کا حق ہے، ضلعی انتظامیہ اپنی من مانی بند کرے،

ہمیں ریٹس پر مرغی کا گوشت بیچنے پر مجبور نہ کیا جائے ، ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

جنرل سیکرٹری قاضی زاہد نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام ہمارے مطالبات کا نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں