عالمی بینک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کر دی

grid-station

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کر دی۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بجلی کی لائن لاسز کو بھی کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی قرضے مؤخر کرانے سے بینکنک سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے موٴخر کرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے آئین میں تھا دو سے زیادہ مرتبہ چیئرمین نہیں بن سکتا ، فیصل کریم کنڈی

مارٹن ریزر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے انتخابات سے قبل معاشی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے اور معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے جبکہ معاشی پالیسیوں پر بھی عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہو گا اور محض ٹیکس وصولیاں کافی نہیں ہیں۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ اخراجات اور ٹیکس اصلاحات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور زرعی شعبے کو سہولیات دیئے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہو گا۔


متعلقہ خبریں