ڈھاکہ: شکیب الحسن کا انتخاب لڑنے کا اعلان


ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتحابات میں حصہ لیں گے۔

شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا ون حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔.

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی پرچم بلے پر کیوں لگایا ؟ اعظم خان پر جرمانہ عائد

شکیب الحسن  فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری کے باعث ریسٹ پر ہیں اور ٹیم میں فوری واپسی کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن سے قبل بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں