جنگ بندی کا دوسرا روز، اسرائیلی ہٹ دھرمی، حماس قیدی رہا کرنے پر رضامند


غزہ: اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات کے بعد عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز حماس اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعطل کے بعد قیدی رہا کرنے پر رضامند ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے بعد عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز حماس 39 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے 20 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روکنے کی وجہ سے حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخر کر دی تھی تاہم کئی گھنٹے تعطل کے بعد حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں ہمیں ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، رہائی پانیوالے فلسطینیوں کے تاثرات

حماس کے مطابق 39 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 13 اسرائیلی اور 7 دیگر غیرملکیوں کو رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے 13 اسرائیلی قیدیوں سمیت 24 افراد کو رہا کیا تھا اور معاہدہ کے تحت اسرائیل 4 روز میں 150 فلسطینی اور حماس 50 اسرائیلی قیدی رہا کرے گا۔


متعلقہ خبریں