اسرائیلی جیلوں میں ہمیں ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، رہائی پانیوالے فلسطینیوں کے تاثرات


غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز اسرائیل کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ہمیں جیلوں میں ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

رہائی پانے والے ملک سلمان نے کہا کہ دمون جیل انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد ہمیں قید تنہائی میں رکھا، غزہ پٹی کے تمام شہداء سے تعزیت کرتا ہوں۔ فاطمہ شاہین نے کہا کہ غزہ کے عوام کو سلام جنہوں نے صبر کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا خون بہایا۔

مذاکرات میں اہم پیشرفت ، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے پر اتفاق

فاطمہ شاہین نے کہا کہ ہم سب کو حماس پر اعتماد ہے جو تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ فرید نامی شخص نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی جیلوں کے اندر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں عارضی جنگ بندی کے دوران دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج ہفتے کو ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں