صومالیہ: بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 100 سے زائد اموات


موغادیشو: صومالیہ میں مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے درالحکومت موغادیشو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس نے زندگی مفلوج کر دی۔

بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، 39 فلسطینی، 24 اسرائیلی قیدی رہا

صومالیہ کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔

صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اموات 100 سے زائد ہو چکی ہیں۔ خشک سالی اور قحط سے متاثر شہریوں کو اب سیلاب کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں