جنگ بندی معاہدہ، 39 فلسطینی، 24 اسرائیلی قیدی رہا


غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ معاہدے کے نتیجے میں 8 سال قبل گرفتار ہونے والی فلسطینی خاتون بھی گھر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس اور اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوا۔ حماس کی جانب سے 24 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جن میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی لینڈ اور ایک فلپائنی شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 39 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی پانے والی خواتین میں 8 سال قبل گرفتار ہونے والی فلسطینی خاتون بھی شامل تھیں۔ جن کی رہائی پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو نظر آئے۔

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کے پہلے روز 137 امدادی ٹرک غزہ پہنچے۔


متعلقہ خبریں