غزہ اسرائیل معاہدہ شروعات ہے، مزید قیدی رہا ہوں گے، امریکی صدر


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اسرائیل معاہدہ ابھی شروعات ہے مزید قیدی رہا ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع ممکن ہے اور قیدیوں کا تبادلہ امریکی سفارتکاری سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 امریکی خواتین اور ایک بچہ ابھی بھی لاپتہ ہیں تاہم معاہدہ صرف شروعات ہے مزید قیدی رہا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو پنوتی کیوں کہا ؟ نوٹس جاری، جواب طلب

جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی غزہ تک امداد پہنچانے کا اہم موقع ہے اور مشرق وسطی میں تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں مدد پر مصر اور قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زیادہ قیدی رہا کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں