لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلمان حکمران غزہ میں بچوں کا قتل عام، بے گوروکفن لاشوں پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی اسلامی سربراہی کانفرنس اسرائیل کا سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کرے گی لیکن اسلامی سربراہی کانفرنس میں عملی اقدامات کی بجائے قراردادوں پر ہی اکتفا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
سراج الحق نے کہا کہ ظلم پر خاموش رہے تو مسلمان حکمرانوں کا نام میر جعفر اور میر صادق والی فہرست میں شامل ہو گا جبکہ دو ریاستی حل کی تجویز دینے والوں کے پاس فلسطینی عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی حماس کی اعصابی فتح اور اسرائیل کی شکست ہے اور جماعت اسلامی فلسطین کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔