چیئرمین پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا، نواز شریف

نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا، عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔

نواز شریف نے مری میں ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے ملکر کر خوشی ہورہی ہے،میرا مری کے لوگوں سے بہت خاص رشتہ ہے،نوازشریف نے کہاکہ مری میرا دوسرا گھر ہے، بچپن سے مری آتا جاتا رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مری کے لیے کام کرنا،میرا اپنا ایک جذبہ تھا،سب سے پہلے خوبصورت سڑک اسلام آباد سے مری کی بنی تھی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مری کا حسن واپس آنا چاہیے۔

نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاوس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے، بابر اعوان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 11ہزار میگاواٹ بجلی ہم سسٹم میں لے کر آئے، دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے لگائے اور کام مکمل کیا،انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ 50سال سے سن رہا ہوں کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں، استعمال نہ کیے تو کوئلے کے ذخائر کا کیا فائدہ، ہمارے دور میں پہلی بار کوئلے پر کام شروع ہوا، اور ہم نے وہاں سے بجلی پیدا کی، اب بھی اس کوئلے سے ہزاروں لاکھوں میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔

سیاست کے لیے جھوٹ بولنے سے کچھ نہیں ملتا،نوازشریف نے کہا کہ باتیں کم اور کام زیادہ کریں،پچھلی حکومت نے پاکستان کے کلچرکو تباہ کرکے رکھ دیا، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا،جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اپنے دور میں ہم نے کسی سے ادھار نہیں مانگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو بائے بائے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کاصدر مجھ سے کہتا ہے 5ارب ڈالر لیں اور دھماکے نہ کریں،میں نے 5ارب ڈالر نہ لے کر ایٹمی دھماکے کروادیے،کسی سے دھوکہ، جعلسازی کی تو اللہ کیسے معاف کرے گا،نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا۔


متعلقہ خبریں