بلوچستان حکومت کا فلسطینی طلبا کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے فلسطینی طلبا کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) میں زیر تعلیم 11 فلسطینی طلبا کے تعلیمی اخراجات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بی ایم سی میں فلسطین وغزہ سے تعلق رکھنے والے 11 طلبا زیر تعلیم ہیں اور ان زیر تعلیم فلسطینی طلبا کے مکمل تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکیموں کی مد میں 61 ارب روپے جاری

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بی ایم سی میں 8 طالب علموں کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے جبکہ بی ایم سی میں زیر تعلیم طالب علموں میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں اور طلبا اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے۔


متعلقہ خبریں