اسلام آباد: سابق سینیٹر وقار احمد خان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنما اور سابق سینیٹر وقار احمد خان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا مستقبل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ
سابق سینیٹر وقار احمد خان کی پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ وقار احمد خان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔