ورلڈکپ 2023، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟تفصیلات سامنے آگئیں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں مجموعی طور پر 10 ملین امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کیے جائیں گے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالرز جو پاکستانی کرنسی میں” 1 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے” سے زائد بنتی ہے بطورانعام ملےگی۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں” 1 ارب 15 کروڑ20 لاکھ  روپےسے زائد”بنتے ہیں ملیں گےجبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ” 57 کروڑ 60 لاکھ روپےسے زائد” دیے جائیں گے۔

ورلڈکپ، فائنل کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی

سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے8، 8 لاکھ ڈالرجوکہ پاکستانی کرنسی میں 23 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتے ہیں ملیں گے۔

اس کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے نہ پہنچنے والی ٹیموں کو ایک ، ایک لاکھ ڈالرز یعنی ”2 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد” ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پرہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز پاکستانی کرنسی میں ”1 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار سے زائد” رقم بطور انعام دی جائے گی۔

ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان

اس طرح آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے کل 45 میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 کا فائنل آج 19 نومبر کو بھارت کے شہراحمد آباد کے سب سے بڑےنریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں