ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا ورلڈکپ فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں ٹکرائیں گی۔

ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان

چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئنز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ورلڈکپ 2023 کے زیادہ تر میچز میں ٹاس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔


متعلقہ خبریں