ایلون مسک نے ایکس صارفین کو خبردار کر دیا

alvin mask

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر کوئی بھی شخص ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ “دریا سے سمندر تک” یا پھر “نو آبادیات کا خاتمہ” لکھے گا تو اس کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

ایلون مسک نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو ایکس پر یہ جملے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام نے نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے

واضح رہے کہ فلسطینی “من النہر فی البحر” کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔


متعلقہ خبریں