واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی بڑی غلطی ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کو رہا کروانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اسپتالوں پر حملے نہیں چاہتے، امریکہ
جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں امریکی فوج نہیں بھیجی اور اس تنازع کا حل دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے اور یرغمالیوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاہم غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔