ہم اسپتالوں پر حملے نہیں چاہتے، امریکہ

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم اسپتالوں پر حملے نہیں چاہتے بلکہ اسپتالوں کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ حماس کے تمام اسپتالوں میں کمانڈ پوسٹس ہیں اور ہمیں اردن کے فیلڈ اسپتال کے باہر اسٹاف کے حملے میں زخمی ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسپتالوں پر حملہ نہیں چاہتے بلکہ اسپتالوں کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا غزہ کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ

میتھیو ملر نے کہا کہ حماس اسپتالوں کو اپنے جنگجوؤں کو چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاہم اسرائیل کو اسپتالوں میں محدود فوجی آپریشن کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ امریکہ عام شہریوں کا نقصان کم سے کم کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں