نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کا موازنہ کرنا ظلم ہے، جاوید لطیف

Javaid Latif

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کا موازنہ کرنا ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں ہمیں مودی کا یار کہا گیا، مودی کا یار بھی کہتے تھے اور پھر اسی اتحاد میں وزیر خارجہ بھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بُرے کام پر تنقید کریں لیکن اچھا کام بھی بتائیں، ہم نے بہت چیزوں کو نظرانداز کیا ہے کیونکہ ہم پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کی بات کر رہے ہیں۔

دورہ بلوچستان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورہ بلوچستان پر ہمیں طعنہ دیا جا رہا ہے کہ ہم ایک یا دو سیٹ کے لیے بلوچستان گئے جبکہ نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ ہم ایک نیشنل حکومت بنانا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی جماعتوں کو بھی قومی دھانے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی طرح لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائیں گے، شہباز شریف

جاوید لطیف نے کہا کہ بلوچستان کی علاقائی جماعتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے دورہ کیا۔ قومی جماعتوں کو غیر جمہوری قوتوں نے علاقائی جماعتیں بنا دیا جبکہ کسی کو سندھ اور کسی کو پنجاب تک محدود کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج غیر جمہوری قوتیں ایکٹو نہیں اس لیے سندھ اور بلوچستان میں تنظیم سازی کر رہے ہیں۔ عوام کی آخری امید نواز شریف ہی ہیں جبکہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کا موازنہ کرنا ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ کیا ہم نے پیٹرول بم بنائے تھے یا مسلح جتھے تیار کیے تھے۔


متعلقہ خبریں