اقوام متحدہ کا غزہ کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ

فائل فوٹو


جنیوا: اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کے الزامات پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

وولکر ترک نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بین الااقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جائے اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی تحقیقات کریں۔


متعلقہ خبریں