پاکستان کا غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ


اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان نے غزہ میں اردن کے ایک فیلڈ اسپتال کے گردونواح میں بمباری کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی بمباری سے اردنی عملے کے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل مسلسل اسپتالوں اور طبی سہولیات پر حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمباری جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ پاکستان غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے دور کی پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے،نواز شریف

دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہے اور عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں مظالم کے خاتمے اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں