امریکی خام تیل کی قیمت ایک دن میں 4 فیصد سے زائد گر گئی

OIL

عالمی سطح پر تیل کی طلب سے قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی واقع ہوئی جو چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن برینٹ آئل اور امریکی خام تیل کی قیمتیں 23 جولائی کی کم ترین سطح سے نیچے آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت  4.67 فیصد کمی سے 73.08 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں

لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، اسی کے ساتھ ایک دن میں امریکی خام تیل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل اور لندن برینٹ آئل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔

دریں اثنا چین میں بھی انرجی کی طلب میں کمی کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ چین میں خام تیل کی ریفائننگ کی رفتار اکتوبر میں 2.8 فیصد سستا ہوکر 15.1 ملین بیرل یومیہ کے مساوی رہی جو ستمبر میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر تھی۔

موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کمی

اس حوالے سے ماہرین نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں ریفائریز کی پیداواری لاگت کمی آئے گی جبکہ پاکستانی روپیہ تگڑااور ڈالر سستا ہونے کیساتھ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں