ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں

ڈالر

چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  جانب  سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کے روزکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 288 روپے 14 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 27 پیسےمہنگا

کاروبار کے آغاز  پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 64 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50  پیسےکی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی  ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 289 روپےپر آگئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈالر کی قیمت میں کمی کیساتھ دیگر کرنسیوں کو قیمتوں کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کمی

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 2 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 258 روپے پر آگئی ہے جبکہ یور و قیمت میں 1 روپے کی کمی ہونے کے بعد 311 کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے سستا ہو کر 76 روپے 50 پیسے اور اماراتی درہم 20 پیسے کی کمی کے بعد 79 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روزکے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 288 روپے 14 پیسے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں