موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کمی

bikes

ملک میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کے 3لاکھ 70ہزار 966 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 فیصد کم ہے۔

اکتوبر کے دوران ملک میں 101976 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں 114420 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر میں 107081 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر میں بڑھ کر 101976 یو نٹس ہو گئی۔

سال کے پہلے 4 ماہ میں ہنڈا کے 322260 یونٹس، سوزوکی کے 4995 یونٹس، سازگار انجینئرنگ کے 3880 یونٹس اور دیگر کمپنیوں کے 39831 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔


متعلقہ خبریں