پاکستان ٹی 20ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے،شاہین شاہ

shaheen afridi

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قیادت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور شائقین کرکٹ کا شکریہ اداکیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پرشاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، بہت پرجوش ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شاہین کو کپتان بنانے کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، شاہد آفریدی

انہوں نے لکھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے

شاہین کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، ہم سب مل کر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں