حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلی ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے
خبرایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے قطر ی وزیراعظم اور مصر ی انٹیلی جنس چیف کو آمادگی سے آگاہ کیا،حماس کا وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا،جنگ بندی معاہدے اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے کسی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،قطر کی تجاویز کو بہت نرم کرکے پیش کیا گیا۔
غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے،غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی جانب سے اینڈرائیڈ اپلیکشن متعارف
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہےحماس کے جواب پر مشرق وسطیٰ میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
ترک صدر طیب ایردوان نے جنگ بندی کی تجاویز تسلیم کرنے پر حماس کی تعریف کی اور کہا اسرائیل کو بھی رضامند ہونا چاہیے،مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔