ایران نے حماس کو ہتھیار بنانے کی تربیت دی، اسرائیل کا الزام

Iran

یروشلم: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے سے قبل ایران نے حماس کو ہتھیار بنانے کی تربیت دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حملہ کرنے سے قبل حماس کو اپنے ہتھیار تیار کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ کے باہر حماس کے ایک پک اپ ٹرک میں کمپیوٹر کے اندر سے ایسی دستاویز ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حماس کے ایک فوجی کمانڈر نے اپنے کارکنوں کے لیے ایرانی یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، فزکس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے اور ہتھیار بنانے کا طریقہ سیکھنے کے لیے اسکالرشپ کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ معلوم ہوا کہ ایران نے حماس کے کارکنوں کے لیے تربیت دینے کے لیے اس قسم کی یونیورسٹی سے متعلق مالی اعانت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اس دعوے کی امریکی حکام نے تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر نے خاموش رہنے والوں کو قتل عام میں برابر کا ذمہ دار قرار دے دیا

ملنے والی دستاویز گزشتہ جولائی کا ایک خط ہے جس میں حماس کے ایک فوجی کمانڈر نے ایرانی حکومت کو درخواست کی تھی کہ اس کی یونٹ کے 7 ارکان کو اسکالر شپ پروگرام میں شرکت کے لیے ایران جانے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں