اسلام آباد(شہزاد پراچہ )نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر نجکاری اور وزیر آئی ٹی ،وزیر پاور ، وزیر صحت ، مشیر خزانہ اور چیئرمین ایس ای سی پی نے اجلاس میں شرکت کی ۔
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بری خبر
ای سی سی اجلاس میں 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غورکیا گیا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات پر مزید غور کی ہدایت کی گئی ۔
وزارت صحت کو مناسب اور منصفانہ سفارشات اگلے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی گئی،ای سی سی نے قیمتوں میں اضافے پر صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کی ہدایت بھی کی ۔
پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر الیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدنے کا اعلان
اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غورہوا،پیٹرولیم ڈویژن منصوبوں کیلئے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی ۔