پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر الیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدنے کا اعلان

وزیر داخلہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ سے بچائو کیلئے اہم اقدامات کیے جارہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے۔

کسانوں کیلئے جدید مشینری خرید رہے ہیں،بھارت کی جانب سے فصلیں جلانے کی شرح 90فیصد ہے،پاکستان کی جانب سے فصلیں جلانے کی شرح 10فیصد ہے۔

ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ، پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، آئی سی سی

منصوعی بارش کرانے پر بھی مشاورت جاری ہے،موسمیات کےحوالے سے کمیشن بنایاجارہاہے،موسمیات کے حوالے سے مخصوص لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے تما م پیٹرول پمپس کے معیار کو چیک کیا جائے گا،سرکاری سطح پر الیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدی جائینگی۔

فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں الیکٹرک بائیکس متعارف کرائیں،آج کے بعد سرکاری سطح پر کوئی بھی فیول جلانے والی موٹرسائیکل نہیں خریدی جائےگی۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

چنگ چی رکشے پورے پنجاب میں موجود ہیں لیکن کسی کورجسٹرڈ نہیں کیا گیا، غیر رجسٹر ڈ چنگ چی رکشے کیلئے ایک پلان بنایا گیاہے۔

اگلی کابینہ کی منظوری کے بعد چنگ چی رکشے کی رجسٹرڈ کیلئے 30دن کی مہلت دی جائے گی،غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشے اگلے 30دن میں مفت رجسٹرڈ کر اسکیں گے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم

30روز کےبعد غیر رجسٹرڈ کوئی چنگ چی رکشہ سڑک نہیں آئے گا،اس ہفتے کو تمام اسکولز اور دفاتر بند رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں