خیبر پختونخوا میں شدید زلزلہ

earthquake

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

یاد رہے کہ آج صبح بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

قرضہ دینے والی 111 ایپس بلیک لسٹ

خضدار اور گرد و  نواح سمیت زیارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، مالی یا جانی نقصان بارے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں