پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

Team-Pakistan

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا


آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کی جانب سےقومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کی تبدیلی سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے ایکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سری لنکن کپتان کا ملکی بورڈ معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کا نام بھی سامنے آ رہا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی حکام ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنادیا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولنگ کوچ مورنی مورکل نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں، مورکل نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مورکل کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جارہی۔ مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا۔

سیمی فائنل بارش کی نذر ہونے پر بھارت اور جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ جائینگے

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ باولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے سابق کرکٹر عمرگل کو باولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں