نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف آئی اے محدود وسائل کے ساتھ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
ایس ای سی پی میں غیر رجسٹرڈ قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، 111 ایپس کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
آئی فون صارفین تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری سے پریشان
ایف آئی اے نے سود کے خلاف کارروائی کے دوران 1.8 ارب روپے ضبط کئے ہیں اور کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
قبل ازیں تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آئین پاکستان سود کے خاتمے کی بات کرتا ہے، فیڈرل شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ جاری کیا لیکن بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
مختلف آن لائن ایپس کے ذریعے ملک میں قرضے کی فراہمی پر سود کا کاروبار ہو رہا ہے، جب ایک بار کوئی اس معاملہ میں پھنس جاتا ہے تو اس سے جان چھڑانا دو بھر ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایس ای سی پی سے اس حوالے سے ریکارڈ منگوایا جائے کہ انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، یہ لعنت ہمارے معاشرے میں پھیل رہی ہے۔