چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کمی

چینی کی قیمت sugar

نگران حکومت پنجاب کےچینی سمگلنگ کی روک تھام اور مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن کے اثرات مرتب ہونے لگے۔ 

تفصیلات کےمطابق نگران حکومت کی جانب سے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت چینی کی قیمت192سےکم ہوکر140روپےفی کلوپر آگئی ہے۔

شوگر ڈیلرز کی ہڑتال ختم، چینی کی قیمت میں 60 روپے کمی کا امکان

چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کی واضح کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 192 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 140 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں کیلئے چینی کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی ہے۔

شوگر کے مریضوں کو بلیو بیریز کھانے کا مشورہ

کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاتھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں