شوگر ڈیلرز کی ہڑتال ختم، چینی کی قیمت میں 60 روپے کمی کا امکان

sugar rate

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد شوگر ڈیلرز نے ہڑتال ختم کر دی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے شوگر ڈیلرز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کی چینی سے لوڈ گاڑیوں کو مختلف ناکوں پر روک کر تنگ کیا جا رہا تھا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے انہوں نے چینی کی لوڈنگ بند کر دی اسی تناظر میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا اب تاجروں کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 140 روپے تک آجائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے بازار بھی لگائے جائیں گے آئندہ سے انسداد اسمگلنگ کے لئے گڈز ٹرکوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہڑتال ختم کردی اور چینی کی لوڈنگ شروع کر دی ہے، ڈیلرز کے پاس پرمٹ،این اوسی اور لیگل دستاویزات ہونے کے باوجود ان کے چینی کے ٹرکوں کو سکھر کسٹم نے روک رکھا تھا ایک سے دو دنوں میں چینی کا ریٹ 140 روپے فی کلو پر لائیں گے۔


متعلقہ خبریں