آٹا مزید مہنگا ہوگیا

آٹے کی قیمت

فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹا ڈیلرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم پر ڈیلرز کو سبسڈی نہیں دی، اسی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

وفاق اور پنجاب حکومت ملز کو کم ریٹ پر گندم دیتی تھی، پنجاب حکومت اب 3900 روپے گندم لے کر 800 روپے منافع پر 4700 روپے میں ملز کو دے رہی ہے، حکومت کے سبسڈی نہ دینے پر اثرات عوام پر پڑرہے ہیں۔

مارکیٹ میں کوئی بھی کمیٹی نہیں ہے، غریب آدمی پس رہا ہے، آٹا مہنگا ہوتا گیا تو عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوجائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری قیمت پر ملز کو گندم مہیا کرے۔


متعلقہ خبریں