ایشیا کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر کھیلا جائے گا


بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جارہا ہے، بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا آٹھواں ٹائٹل جبکہ سری لنکن ٹیم ساتواں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے آج میدان میں اترے گی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر منتقل کردیا جائے گا۔ ریزرو ڈے پر بھی بارش کی صورت میں دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار دے دی جائیں گی۔

ایشیا کپ فائنل، بھارت بمقابلہ سری لنکا، تمام ٹکٹیں فروخت، کولمبو میں بارش کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق بارش ہونے کی صورت میں میچ آفیشلز کی پہلی ترجیح اوورز کو محدود کرنا ہوگا۔ اگر فائنل کی دوسری اننگز میں 20 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا تو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے ذریعے فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسٹیڈیم کے اطراف شام کے وقت موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ یہی نہیں بلکہ ریزرو ڈے یعنی 18 ستمبر کو بادل برسنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونیوالے فائنل میچ میں بارش کی پیش گوئی

پلیئنگ الیون کی بات کی جائے تو سری لنکا کے کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل میچ نہیں کھیلیں گے۔ دوسری طرف بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی سمیت پانچ کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا لیکن فائنل میں وہ مکمل ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔


متعلقہ خبریں