امریکی ڈالر سستا ہونے سے ملکی قرض میں 1675 ارب روپے کی کمی

rupees

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری سے پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت میں ایک ماہ کے دوران 1675 ارب روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

سروگیٹ کمپنیوں کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کیا جائے، وفاقی حکومت

ماہرین کے مطابق گزشتہ 12 سال کے عرصہ میں پاکستان کے مجموعی قرضوں میں کمی واقع ہوئی جو نگران حکومت کی معاشی حکمت عملی بالخصوص ڈالر کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لیے انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مجموعی قرضوں سہ ماہی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2023 کے مقابلے میں ستمبر 2023 کے دوران حکومت کے مجموعی قرضوں میں 1675 ارب روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

اگست کے اختتام تک مجموعی قرضوں کی مالیت 63 ہزار 966 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے اختتام پر 62 ہزار 1 29 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔

ایک ماہ کے عرصہ میں روپے کی قدر میں استحکام سے مجموعی قرضوں کی مالیت میں 2.6 فیصد کمی واقع ہوئی 305.62 ہے۔

بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں قرضوں کا تخمینہ ڈالر کی قیمت روپے پر لگایا گیا جبکہ ستمبر میں ڈالر کی اوسط قیمت 287.78 روپے رہی جس سے مجموعی قرضوں کی مالیت میں کمی واقع ہوئی۔

اگرچہ رواں مالی سال اگست کے مقابلے میں ستمبر کے اختتام تک قرضوں کے حجم میں نمایاں کمی کے باوجود پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرضوں میں 1450 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں